4

ذہانت کی اعلیٰ مثال، بھارت کا اکرت جیسوال

اعلیٰ درجے کی ذہانت شاذ و نادر ہی کامیابی کی ضمانت دیتی ہے کیونکہ اس فکری صلاحیت کو کسی اہم اور قابل ذکر چیز میں ڈھالنے کے لئے مناسب نظم و ضبط، سخت محنت اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کی ایک روشن مثال ایک پیدائشی جینئس اکرت جسوال ہیں، جنہوں نے سات سال کی عمر میں اس وقت شہرت حاصل کی جب انہوں نے آگ سے جھلسنے والے آٹھ سالہ بچے کی کامیابی سے سرجری کی، ایک ایسا کارنامہ جس نے انہیں ’دنیا کے سب سے کم عمر سرجن‘ کا خطاب دلایا۔

صرف 17 برس کی عمر میں، اکرت جسوال پہلے ہی کیمسٹری میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس غیر معمولی نوجوان کا آئی کیو 146 ہے اور اس کی متاثر کن تعلیمی کامیابیوں نے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کی ہے، جس میں مشہور اوپرا ونفری شو میں جانا بھی شامل ہے۔

اکرت جسوال ہماچل پردیش کے نور پور میں 23 اپریل 1993کو پیدا ہوئے، وہ ایک متوسط آمدنی والے گھرانے میں پلے بڑھے اور کم عمری سے ہی غیر معمولی ذہانت کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے صرف 10 ماہ کی عمر میں چلنا اور بات کرنا شروع کر دیا تھا ، اور جب وہ دو سال کے تھے ، تو وہ پڑھنے اور لکھنے کی بنیادی مہارت حاصل کر چکے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں