6

فلم عاشقی 3 میں کارتک آریان کے ساتھ ہیروئن کون ہوگی؟

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار انوراگ باسو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترپتی دیمری کو فلم ’عاشقی 3‘ سے نکال دیا گیا ہے، جو کہ فلم انیمل کے بعد عاشقی 3 کیلئے کاسٹ کی گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مداح ترپتی دیمری کو ’بھول بھلیاں 3‘ کے بعد ایک بار پھر کارتک آریان کے ساتھ ’عاشقی تھری‘ میں دیکھنے کے خواہشمند تھے۔ جس کے بعد فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو نے انہیں فلم میں شامل بھی کرلیا تھا تاہم اب ترپتی کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔

فلم کے ابتدائی شاٹس کی شوٹنگ کے دوران ترپتی کی غیر موجودگی نے ان کی شمولیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بعد ازاں یہ افواہیں سامنے آئیں کہ انہیں فلم ’اینیمل‘ میں ان کے بولڈ کردار کی وجہ سے انہیں اس پروجیکٹ سے الگ کیا گیا ہے۔ تاہم انوراگ باسو نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اور اداکارہ کو فلم سے نکالنے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترپتی کو ’اینیمل‘ کے بولڈ سین کی وجہ سے نکالے جانے کی بات درست نہیں، اور خود ترپتی بھی اس حقیقت سے واقف ہیں۔

تاہم ہدایتکار انوراگ باسو نے اداکارہ کو فلم سے نکالنے کی اصل وجہ نہیں بتائی۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فلمسازوں کا ماننا تھا کہ ترپتی ’عاشقی 3‘ کی ہیروئن بننے کے لیے مطلوبہ ’معصومیت‘ کی خصوصیات پر پورا نہیں اترتیں۔

انکا کہنا ہے کہ عاشقی جیسی روحانی محبت کی کہانی کے لیے معصومیت ضروری ہے اور فلم کی ٹیم کے مطابق ترپتی اپنے حالیہ کرداروں کی وجہ سے اس معیار پر پوری نہیں اترتیں کیونکہ انیمل میں انہوں نے جھوٹی محبت کی کہانی رچائی تھی۔

اب کارتک آریان کے ساتھ عاشقی 3 میں ہیروئن کون ہوں گی اس حوالے سے مزید معلومات کا انتظار ہے جس کا اعلان ہدایتکار جلد کریں گے؟ 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں