5

بیوی پر تشدد اور تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار


فیصل آباد:

بیوی پر تشدد اور تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خاتون کے بھائی نے پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ اس کا بہنوئی اپنی بیوی پر تشدد کر رہا ہے اور تیزاب پھینکنے کی کوشش بھی کی ہے، جس پر  ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا ۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم روزانہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا اور  اس بار تیزاب پھینکنے کی کوشش بھی کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں