5

 نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبران کی تقرری، شبلی فراز  کا چیئرمین سینیٹ کو خط


اسلام آباد:

نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر   قائد خزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز  نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا۔

اپنے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

خط کے متن کے مطابق آرٹیکل215کے تحت چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان کی مدت ختم ہورہی ہے، سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی۔

شبلی فراز نے کہا کہ آرٹیکل213کے تحت آئینی تقاضہ پورا کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
 
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ،ممبر سندھ اور بلوچستان26جنوری کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔

اس کے بعد قومی اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر تقرری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو چیف الیکشن کمشنر تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں