20

صدر مملکت نے احد چیمہ کو مشیر وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد خان چیمہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعظم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر احد خان چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔

صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں