[ad_1]
ایک نایاب امریکی سکہ جس میں ایک نشان غائب ہے حال ہی میں 506,250 ڈالرز میں نیلام کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ سکہ 46 سال پہلے فروخت کردہ رقم سے تقریباً 30 گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوا ہے۔
گریٹ کلیکشنز، جس نے 1975 کے اس سکے کی نیلامی کا انتظام کیا، کا کہنا تھا کہ یہ سکہ اوہائیو کے ایک کلیکٹر اور اس کی والدہ نے 1978 میں 18,200 ڈالرز میں خریدا تھا اور یہ تقریباً 50 سال تک خاندان کے پاس رہا۔
کلیکٹر کے خاندان نے پھر حال میں یہ سکہ نیلام کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے 506,250 ڈالرز کی رقم حاصل کرنے سے پہلے پروفیشنل کوائن گریڈنگ سروس کی طرف سے پروف-67 گریڈ دیا گیا۔
گریٹ کلیکشنز کے صدر ایان رسل نے کہا کہ ہمیں پوری دنیا سے اس جدید نایاب چیز میں دلچسپی رکھنے والے افراد ملے جن کا تعلق جرمنی،
جاپان اور برطانیہ کے سنجیدہ طبقے سے تھا۔ اس کے علاوہ امریکا میں بھی 400 سے زیادہ منفرد بولی دہندگان سامنے آئے.
[ad_2]
Source link