7

آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کیلیے 70 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دی جائے گی

3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اقتصادی جائزے کی منظوری بھی متوقع ہے۔ فوٹو: فائل

3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اقتصادی جائزے کی منظوری بھی متوقع ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد:آئی ایم ایف بورڈ نے اجلاس طلب کرلیا جس میں پاکستان کیلیے 70 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دی جائے گی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے پاکستان کے اقتصادی جائزے اور 70 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ مالیت کی اگلی قسط کی منظوری کیلیے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا نیا شیڈول جاری کر دیاگیا ہے جس کے تحت پاکستان کے معاملے پر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی ایما پر دو بل سینیٹ میں پیش کردیے

اجلاس کے دوران پاکستان کیلیے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی جبکہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اقتصادی جائزے کی منظوری بھی متوقع ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں