1

اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان

وزارت کزانہ نے ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی—فائل: فوٹو

وزارت کزانہ نے ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی—فائل: فوٹو

 اسلام آباد:وفاقی وزارت خزانہ نے ملک میں اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے رواں ماہ 22.5 فیصد 23.5 رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں ماہ (مارچ) کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 22.5 سے 23.5 فیصدکے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط آئندہ ماہ ملنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح رواں ماہ بلند رہے گی تاہم اگلے ماہ مزید کمی سے21 سے 22 فیصد کے درمیان رہے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں سال ڈالر ریٹ میں 5 روپے 54 پیسے کمی سے 278 روپے پر آگیا  اور رمضان ریلیف پیکیج 7.5 ارب سے بڑھا کر 12.5 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر گزرتے مہینے پاکستان کی معاشی اور مالی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ سے 1.1 ارب ڈالر کی اگلی قسط آئندہ ماہ مل جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں