1

برطانیہ؛ بیوی اور بچوں پر تیزاب پھینکنے والے افغان شہری کی دریا سے لاش برآمد

افغان شہری نے برطانیہ میں 31 مارچ کو اہلیہ اور بچیوں پر تیزب پھینکا تھا، فوٹو: فائل

افغان شہری نے برطانیہ میں 31 مارچ کو اہلیہ اور بچیوں پر تیزب پھینکا تھا، فوٹو: فائل

 لندن:برطانیہ میں دریائے ڈیمز سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی افغان نژاد عبد الشکور ایزدی کے نام سے ہوئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جس شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے وہ وہی افغان شہری ہے جس نے 31 جنوری کو اپنی کار میں سابق اہلیہ اور دو بچوں پر تیزاب پھینکا تھا۔

تیزاب سے سابق بیوی کا چہرہ بری طرح جھلس گیا تھا اور ان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی تھی جس کے باعث وہ تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ بچیوں کو خوش قسمتی سے معمولی زخم آئے تھے اور وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

پولیس نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ 35 سالہ عبد الشکور ایزدی نے بیوی بچیوں پر تیزاب پھینکنے کے بعد خود بھی دریا میں کود کر خودکشی کرلی ہوگی کیوں کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیجز میں واقعے کے بعد اسے آخری بار چیلسی برج پر دیکھا گیا تھا۔

تب سے عبد الشکور ایزدی لاپتا تھا اور اس کی لاش بھی برج کے ساتھ دریا سے ملی تو اس نے واقعے والے دن کے کپڑے ہی پہنے ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ برطانوی پولیس نے عبد الشکور ایزدی کی تلاش میں مدد دینے والے کے لیے 25 ہزار ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

عبدالشکور ایزدی 2016 میں افغانستان سے برطانیہ آیا تھا اور 2018 میں جنسی جرم کا مرتکب ہونے پر اسے سزا بھی ہوئی تھی۔ اس کی دو مرتبہ برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہوئی تھی تاہم تیسری کوشش میں عیسائیت قبول کرنے کے بعد کامیاب ہوگیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں