1

پی ایس ایل9؛ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں (فوٹو: پی سی بی)

دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے سلطانز کیخلاف ابتدائی اوورز میں وکٹیں حاصل کرکے پریشر بڑھائیں۔

اس موقع پر ملان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کوشش ہوگی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ میں فتح سمیٹیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ

ریلی روسو کپتان، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، عثمان طارق، محمد عامر، ابرار احمد

ملتان سلطانز کا اسکواڈ

محمد رضوان کپتان، عثمان خان، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، عباس آفریدی، محمد علی





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں