1

وزیراعلی سندھ کا انتخاب کل ہوگا

پیپلزپارٹی کے امیدوار مرادعلی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار علی خورشیدی ہیں۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار مرادعلی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار علی خورشیدی ہیں۔

  کراچی:سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا جبکہ قائد ایوان کےلیے کاغذات نامزدگی آج جمع ہونگے۔

پیپلزپارٹی کےمرادعلی شاہ قائد ایوان کےامیدوار ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے بھی مرادعلی شاہ کےمدمقابل امیدوار لانےکا فیصلہ کرلیا۔ سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے ایم کیو ایم کے امیدوار علی خورشیدی ہیں۔

علی خورشیدی دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی رکن منتخب ہوئے ہیں۔ وہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کےپارلیمانی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں