5

برٹنی اسپیئر نے میوزک انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاس ویگاس:نامور پاپ اسٹار گلوکار برٹنی اسپیئرز نے میوزک انڈسٹری کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ گلوکارہ نے اپنے دسویں البم کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور جلد وہ میوزک انڈسٹری میں واپسی کریں گی۔

برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں لکھا کہ وہ اب کبھی میوزک انڈسٹری میں واپس نہیں آئیں گی۔

گلوکارہ نے مزید انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ صرف لطف اندوزی کیلئے میوزک لکھتی ہیں اور پچھلے دو برس میں وہ مختلف گلوکاروں کیلئے 20 گانے لکھ چکی ہیں۔

برٹنی اسپیئر نے اگست 2022 میں والد کے ساتھ جاری عدالتی مقدمے کے بعد چھ برس کے وقفے سے اپنا نیا البم جاری کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں