1

بیٹے کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کی پہلی پوسٹ وائرل

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی : فوٹو : انسٹاگرام

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی : فوٹو : انسٹاگرام

  لندن:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹے کی پیدائش کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔

انوشکا شرما، جن کے ہاں گزشتہ ماہ فروری میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، اُنہوں نے اپنےایک مختصر وقفے کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور بالکل فِٹ نظر آرہی ہیں۔

مذکورہ تصویر میں انوشکا شرما سفید رنگ کے کُرتے کے ساتھ  نیلے رنگ کی ڈینم میں ملبوس ہیں جبکہ تصویر میں وہ کافی خوش بھی لگ رہی ہیں۔

انوشکا شرما اپنی پوسٹ میں بھارتی موبائل فون برانڈ کی تشہیر کررہی ہیں جبکہ مداح اُنہیں سوشل میڈیا پر واپس دیکھ کر بہت خوش ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں 22 مارچ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز ہوگیا ہے، اس لیگ میں شرکت کے لیے ویرات کوہلی بھارت واپس آگئے ہیں، وہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم کا حصہ ہیں لیکن اُن کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد سے لندن میں ہی مقیم ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انوشکا شرما اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ بہت جلد بھارت واپس آجائیں گی اور بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ میں شرکت کرکے عوامی سطح پر منظرِ عام پر آئیں گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں