1

بی آئی ایس پی مستحقین کو جازکیش سے رقوم ملیں گی، معاہدہ طے

یہ شراکت داری ہمارے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتی ہے، مرتضیٰ علی، عامر ابراہیم
فوٹو : فائل

یہ شراکت داری ہمارے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتی ہے، مرتضیٰ علی، عامر ابراہیم
فوٹو : فائل

 اسلام آباد:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 13 لاکھ سے زائد مستحق لوگوں کو ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے رقوم کی فراہمی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جاز کیش اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا گیا۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا معروف ادارہ جاز کیش،مستحق افراد میں رقوم تقسیم کرنے کے لیے بی آئی ایس پی کا اہم شراکت دار بن گیا ہے۔

جاز کیش ملک بھرمیں اپنے ایجنٹس اور ریٹیلرز کے ذریعے (بی آئی ایس پی) سے مستفید ہونے والے 1.3 ملین افراد کو رقوم فراہم کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔

دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن (بی آئی ایس پی) محمد امجد ثاقب نے پسماندہ افراد کی بہتری کے لیے اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر زور د یتے ہوئے کہا کہ ہمیں بطور پاکستانی شہری بلاامتیاز ہو کر اپنے فرائض ادا کرنے چاہئیں۔ خواتین کے لیے احترام کے ذریعے، ہم ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔

جاز کیش کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ جاز کیش نیٹ ورک کے ذریعے ہم ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک رسائی فراہم کریں گے تاکہ مستحق خواتین کو خودمختار بنایا جا سکے۔

جاز کیش سربراہ مرتضی علی کا کہنا تھا یہ شراکت داری افراد کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے ہمارے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ ان خواتین کو 3سال تک ساڑھے 10 ہزار روپے فی سہ ماہی نقد بطور امدادی رقم فراہم کی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں