10

خیبر پختونخوا سے افغانستان بھیجے گئے تارکین وطن کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار ہوگئی

 پشاور:خیبر پختونخوا سے افغانستان روانہ ہوگئے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ ملک بھر سے گئے تارکین وطن کی تعداد علیحدہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا دیگر سرحدوں کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے راستے بھی انخلا کا سلسلہ جاری ہے،  گزشتہ روز طورخم سرحد کے راستے 537 افراد افغانستان بھیجے گئے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر سے مجموعی طور پر 6595 تارکین وطن کو افغانستان بھیجوایا گیا، پختونخوا سے 5282، اسلام آباد سے 129 ، پنجاب سے 1150 ، آزاد کشمیر سے 34 تارکین وطن افغانستان بھجوائے گئے۔

محکمہ داخلہ نے بتایا ہے کہ طورخم بارڈر کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 67 ہزار، 111 افراد کے پی سے افغانستان بے دخل کیے گئے، دیگر سرحدات انگور اڈہ اور خرلاچی سے بھی تارکین وطن کو افغانستان بھجوانے کاسلسلہ جاری ہے۔

محکمہ داخلہ نے مزید بتایا ہے کہ مجموعی طور پر انگور اڈہ بارڈر کے راستے 3693 افراد خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان واپس گئے جب کہ خیبر پختونخوا کی تینوں سرحدوں سے اب تک 2 لاکھ 71 ہزار 503 افراد کو افغانستان بھیجا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں