1

رمضان میں صرف 10 گھنٹے گیس ملے گی، سوئی ناردرن کا گھریلو صارفین کیلیے شیڈول

 لاہور:سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی لمیٹیڈ نے ماہ رمضان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کیلیے شیڈول تیار کرلیا۔

کمپنی کے مطابق گھریلو صارفین کو سحر و افطار کے اوقات میں بلاتعطل گیس کی فراہمی کی جائے گی۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق گھریلو صارفین کو سحر کے وقت میں صبح 3 بجے سے 6 بجے جبکہ افطار و کھانے کیلیے دوپہر 3 سے رات 10 بجے تک گیس سپلائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: رمضان میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے اوقات جاری

رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کو مجموعی طور پر 24 گھنٹوں میں سے 10 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں