1

پی ایس ایل 9؛ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل آئیں گی

فوٹو: پی ایس ایل

فوٹو: پی ایس ایل

 راولپنڈی:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل آئیں گی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے 24 ویں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ کراچی کنگز شان مسعود اور اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز اپنے 7 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے تین میں فتح حاصل ہوئی اور چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 8 میچ کھل چکی ہے جس میں سے 3 میں کامیابی ملی جبکہ چار میں شکست ہوئی، ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں