1

سندھ اور پنجاب میں سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں مختص، نوٹی فکیشن جاری

 اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (آئی پی پی) کی خواتین اور غیر مسلم کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ 
الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کوخواتین کی مخصوص نشستیں 20اوراقلیتوں کی 6نشستیں الاٹ کی گئیں۔

علاوہ ازیں نوٹی فکیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کی 6 اور جی ڈی اے کی ایک رکن منتخب ہوئی ہیں جبکہ سندھ اسمبلی میں اقلیت کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کے دو ارکان منتخب ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کو پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں 36 خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری ہوا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کو پنجاب میں تین خواتین کی نشتیں اور ق لیگ 2، آئیی پی پی کو ایک نشت پنجاب اسمبلی میں ملی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں