1

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 : گلیڈی ایٹرز کا یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

فوٹو ایچ بی ایل پی ایس ایل فیس بک

فوٹو ایچ بی ایل پی ایس ایل فیس بک

 لاہور:پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کا آٹھواں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

عبید شاہ کی جگہ حنین شاہ اور ٹائمل ملز کی جگہ رومان رئیس ٹیم کا حصہ بن گئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں