1

سندھ گیمز میں انوکھا واقعہ، مقابلے میں شریک واحد تن ساز گولڈ میڈل جیت گیا

فوٹو: سندھ اسپورٹس بورڈ

فوٹو: سندھ اسپورٹس بورڈ

  کراچی:18 ویں سندھ گیمز  میں انوکھا واقعہ پیش آگیا، باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ میں شریک واحد تن ساز گولڈ میڈل کا حقدار بن گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ گیمز کے سلسلے میں اسپورٹس بورڈ کمپلیکس پر منعقدہ باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ کے 85 کلو گرام سے زائد وزن کے  ایونٹ میں کراچی کے امین امتیاز  کے مقا بلے میں صوبے بھر سے کوئی تن ساز سامنے نہیں آیا۔

جیوری نے امین امتیاز کو فاتح قرار دے کر گولڈ میڈل سے نواز دیا۔ سلور اور برانز میڈل  میز پر ہی پڑے رہ گئے۔ دریں اثنا  کراچی  ڈویژن نے 18 ویں سندھ گیمز جیت لیے ہیں۔

صوبے کے تیز ترین مرد جنید بلوچ اور اورخاتون ایتھلیٹ سفیناز نے 3، 3 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے۔ ویمن شو میں کراچی کی حنا اور ایمن نے گولڈ، لاڑکانہ کی ام ۃانی اور  ایشال نے سلور،  بے نظیر آباد کی فاطمہ و امینہ فیض اور حیدرآباد کی حسنہ  و اریشہ نے برانز میڈل جیت لیا۔

کراچی نے 7 گولڈ میڈل پر ہاتھ صاف کرکے جو جسٹو چیمپئین شپ جیت لی، حیدرآباد نے  دوسری اور سکھر نے تیسری پوزیشن پائی۔  حیدرآبادڈویژن نے 4 گولڈ میڈلز کے ساتھ  جوڈو چیمپئین شپ جیت لی، کراچی ڈویژن  نے ایک  گولڈ اور 3 سلور میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پائی۔

چار روزہ گیمز کی اختتامی تقریب  پیرکو پی ایس بی کوچنگ سینٹر پرمنعقد ہوگی،  اختتامی تقریب سے قبل 4بائی 100  ریلے ریس کے مینز اور ویمنز ایونٹ کے فائنلز ہوں گے۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جستس (ر) مقبول باقرمہمان خصوصی ہوں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں