1

نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے بجٹ کی سفارش

ارکان اسمبلی کو مراعات کے مد میں 25بزنس کلاس ایئر ٹکٹ،3لاکھ مالیت کے ٹریولنگ واؤچر، بمع فیملی بلیو پاسپورٹ کی سہولت

ارکان اسمبلی کو مراعات کے مد میں 25بزنس کلاس ایئر ٹکٹ،3لاکھ مالیت کے ٹریولنگ واؤچر، بمع فیملی بلیو پاسپورٹ کی سہولت

 اسلام آباد:16ویں قومی اسمبلی کے استقبال کی تیا ریاں مکمل ۔۔نو منتخب ارکان اسمبلی کی تنخوا ہوں اور مراعات کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے مالیاتی بجٹ کی سفارشات تیار کرلی گئی۔

ارکان اسمبلی کو مراعات کے مد میں 25بزنس کلاس ایئر ٹکٹ،3لاکھ مالیت کے ٹریولنگ واؤچر، بمع فیملی بلیو پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

نو منتخب ارکان اسمبلی کی تنخوا ہوں اور مراعات کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے مالیاتی پروپوزل تیار۔۔ارکان اسمبلی کی تنخواہوں پر سالانہ 41کروڑ11لاکھ ، دیگر الاونسز کیلئے 13کروڑ ، نو منتخب ارکان کی ریگولر الاونس کیلئے 9کروڑ60لاکھ، دیگر الاونسز کیلئے 3 کروڑ40لاکھ روپے مختص کیے گئے جبکہ ارکان کے ٹریولنگ اور ٹرانسپورٹیشن کیلئے89کروڑ 5 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔۔

دوسری جانب نومنتخب ارکان اسمبلی کو 1لاکھ50ہز ارماہانہ بنیادی تنخوا ہ،38ہزار اضافی الاونسز کی مد میں ملے گا۔ ارکان اسمبلی کو ٹیلی فونک الاؤنس کی مد میں 10ہز ار ، آفس الاونس کی مد میں 8 ہزار ملیں گے ۔ جبکہ ایڈہاک ریلیف کی مد میں15ہز ار, اضافی الاونس کی مد میں5ہز ار بھی تنخوا میں شامل ہوگا۔

ارکان پارلیمنٹ کو تنخواہوں سے علاوہ دیگر مراعات بھی قانونی پیکج میں شامل ہوں گی جس کے مطابق
اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی صورت میں ڈیلی الاونس اور کنوینس الاؤنس حاصل کرنے کے مجاز ہونگے

ارکان اسمبلی 4ہز ار800 اسپیشل ،2 ہزار800 عام الاونس جبکہ 2000یومیہ کنوینس الاؤنس کی مد میں حاصل کرسکیں ۔۔

رکن اسمبلی کو ملک کے اندرسفر پر بزنس کلا س، بیرون ملک سرکاری دورے پر فرسٹ کلاس میں مفت سفر کی سہولت میسر ہوگی ۔۔

دوران اجلاس سفر پر رکن اسمبلی کو فضائی سفر پر 150روپے جبکہ زمینی سفر پر 10روپے کلومیٹر کے حساب سے ٹریولنگ الاونس ملے گا ۔۔ دوران ڈیوٹی رکن اسمبلی یومیہ 2ہز ار روپے گھریلوں الاؤنس بھی حاصل کرنے کے حقدار ہونگے۔۔

ارکان اسمبلی کوسالانہ3 لاکھ روپے کے ٹریولز واوچرز،25بزنس کلاس مفت ریٹرن ٹگٹ بھی فراہم کیے جائینگے ۔۔ ہر رکن اسمبلی اور انکی فیملی ممبران سرکاری پاسپورٹ پر سفر کرنے کی مجاز ہونگے ۔ ارکان اسمبلی اور انکی فیملی ممبران کو بلیو پاسپورٹ کا اجراء کیا جائیگا ۔۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بننے پر 25ہز ار روپے اعزازیہ دیا جائیگا۔چیئرمین کمیٹی بنے پر رکن کو پرائیوٹ سیکرٹری ،سٹینو،نائب قاصد اور ڈرائیور بھی دیا جائیگا۔رکن اسمبلی بطور چیئرمین کمیٹی 1300 سی سی گاڑی کیساتھ 600 لیٹر فیول بھی فراہم کیا جائیگا ۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں