1

سوشل میڈیا پر شئیر کردہ غیر اخلاقی مواد معاشرے کی تباہی کا سبب ہے، سندھ ہائیکورٹ

  کراچی:چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ سوشل میڈیا پر شیئر کردہ فحش مواد معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہا ہے لہذا پی ٹی اے اس کی کڑی نگرانی کرے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ اور سوشل ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی مواد روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرایا اور مؤقف دیا کہ اب تک 24 ایسی ویب سائٹس پر موجود فحش مواد کو ہٹایا گیا ہے، مزید پر کام جاری ہے جلد ہر قسم کا غیر اخلاقی مواد ہٹادیا جائیگا۔

اس پر چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ اس قسم کا مواد ہمارے معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔ پی ٹی اے اس معاملے کی کڑی نگرانی کرے۔

عدالت نے پی ٹی اے کے جواب پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں