1

پاکستانی اداکارہ امر خان کو اپنا انٹرویو مہنگا پڑ گیا

لاہور:پاکستانی اداکارہ امر خان کو اپنا نیا انٹرویو مہنگا پڑ گیا اور انہوں نے اس پر وضاحت جاری کردی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں میڈیا اداروں سے درخواست کی کہ وہ ان کے حالیہ انٹرویو کے ویڈیو کلپس شیئر نہ کریں۔

امر خان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انٹرویو میں جذبات کی رو میں بہہ کر انہوں نے انتہائی ذاتی باتیں بھی شیئر کی ہیں۔

amar khaiddn

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ منسلک ہر شخص کا احترام کرتی ہیں اور وہ کسی کو بھی نیچا نہیں دکھانا چاہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : شوبز میں آنے کے بعد والد سے کبھی بات چیت نہیں کی، امر خان

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی غلطی سے سبق سیکھ لیا ہے چناں چہ ان کے انٹرویو کو غلط انداز میں پیش نہ کیا جائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں