8

شمالی وزیرستان میں آپریشن میں کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

شمالی وزیر ستان:سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں