1

صدر نے اجلاس نہ بلایا تو 29فروری کو اسپیکر خود اجلاس بلاسکتا ہے، اسحاق ڈار

 لاہور:مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے سمری پر اجلاس نہ بلایا تو 29فروری کو اسپیکر آئینی طور پر خود اجلاس بلا سکتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین میں بڑا واضح ہے کہ اگر اجلاس نہیں بلایا جاتا تو 21ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے اور آئینی 21دن کی مہلت کے حساب سے 29فروری آخری تاریخ بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں میں بھی اگر گورنر اجلاس نہیں بلاتا تو وہاں بھی یہی اصول لاگو ہوگا۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت کیسے درست ہوگی ایسے فلور پر یہ نہیں ڈسکس کر سکتا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں