1

لاہور؛ نامعلوم افراد شہریوں سے دو عدد موبائل، 70 ہزار روپے لوٹ کر فرار

فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور:تھانہ لوٸر مال کی حدود میں واقع الحبیب پارک بلال گنج میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم افراد اسلحے کے روز پر دو عدد مہنگے موبائل اور 70 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسام منیر اور زمان علی نامی دو نوجوان تراویح پڑھ کر اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ اچانک بائیک پر سوار دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر واردار کرنے پہنچ گئے۔

متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاٸے وقوع کی جانچ پڑتال شروع کر دی جبکہ متاثرہ شہریوں نے ڈکیتی کی واردات کی درخواست تھانے میں جمع کروا دی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں