1

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری

ن لیگ نے مریم نواز اور پی ٹی آئی نے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

ن لیگ نے مریم نواز اور پی ٹی آئی نے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

 لاہور:وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا۔  ن لیگ نے مریم نواز اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا ایوان اس وقت 327ارکان پر مشتمل ہے۔ ن لیگ کو 224 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے پاس 103 ارکان ہیں۔ قائد ایوان کے لئے 186 ارکان کی اکثریت حاصل کرنا ہوگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں