11

پنجابی فلم ’ڈرامے آلے‘ کا پوسٹر اور ٹیزر لانچ کردیا گیا

فوٹو : ایکسپریس

فوٹو : ایکسپریس

 لاہور:اداکار قیصر پیا، سردار کمال، شاہد خان اور روبی انعم کی پنجابی فلم ’ڈرامے آلے‘ کا پوسٹر اور ٹیزر لانچ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلبرگ کے مقامی سینما میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سینئر اداکار خالد عباس ڈار مہمان خصوصی تھے، جبکہ اس تقریب میں اداکار افتخار ٹھاکر، محمد نور الحسن، قیصر پیا، روبی انعم، سلیم البیلا، گوگا پسروری، ببو رانا، آصف اقبال، شیخ عابد، واجد خان، احسن سید، مریم علی، عابدہ عثمانی، کنول، واجد خان، اظہر بٹ، شبنم مجید، ڈاکٹر منور چاند، ندیم فضل اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر اداکارہ روبی انعم کا کہنا تھا کہ فلم ’ڈرامے آلے‘ 19 جنوری کو ریلیز ہوگی اور شائقین کو فلم ضرور پسند آئے گی۔

wwwwwww

سینئر اداکار خالد عباس ڈار نے کہا کہ جیسا کہ فلم کا نام ہے اور یہ اصل میں ڈرامے آلے ہیں۔ اظہر بٹ اور روبی انعم کو بہت مبارک ہو، فلم کا اسکرپٹ بہت کمال کا ہے۔رائٹر نے بہت خوب ڈائیلاگ لکھے ہیں جو دل کو لگتے ہیں۔

پروڈیوسر اظہر بٹ نے کہا کہ پنجاب کی فلموں کی بنیاد رکھنے والوں میں افتخار ٹھاکر سرفہرست ہیں، وہ اس سلسلہ کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ان کا حوصلہ بڑھانے میں افتخار ٹھاکر کا بڑا ہاتھ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی اس فلم کا پوسٹر اور چند سیکنڈ کا ٹیزر جاری کیا ہے جبکہ فلم کا پہلا ٹریلر سات جنوری کو جاری کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں