1

پی ایس ایل 9؛ کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

فوٹو: پی ایس ایل

فوٹو: پی ایس ایل

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں مراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت ک پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ اب تک کی پرفارمنس سے بہت مطمئن ہوں۔ ہم اسی لائن اپ کے ساتھ جا رہے ہیں۔امید ہے تمام کھلاڑی اسی طرح کارکردگی دکھائیں گے جیسی انہوں نے گزشتہ میچ میں دکھائی تھی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ہماری بیٹنگ اور باؤلنگ اب تک اچھی رہی ہے لیکن فیلڈنگ میں مسائل ہیں۔ حارث رؤف نے اب تک کلک نہیں کیا لیکن ہم زمان خان کے ساتھ ساتھ ان کی فارم میں واپسی کے لیے پُرامید ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ بھی آج کے میچ میں لاہور قلندرز کا حصہ ہیں۔ بی پی ایل کھیلنے کی وجہ سے وہ ابتدائی تین میچز میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، محمد اخلاق (وکٹ)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، جارج لنڈے، احسن حفیظ بھٹی، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں