1

گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج کرکٹر پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے باہر

ٹیم اگر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرتی ہے تو ویسٹ انڈین کرکٹر کی واپسی کا امکان ہے (فوٹو: پی سی بی)

ٹیم اگر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرتی ہے تو ویسٹ انڈین کرکٹر کی واپسی کا امکان ہے (فوٹو: پی سی بی)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بیٹر شیرفین ردرفورڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بیٹر شیرفین ردرفورڈ خاندانی وجوہات کے باعث میچز سے باہر ہوگئے ہیں البتہ گلیڈی ایٹرز کی اگر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرتی ہے تو انکی واپسی کا امکان موجود ہے۔

ردرفورڈ نے بلے سے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 اننگز میں 148.03 کے شاندار ریٹ سے 151 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم سے لڑائی؛ شاہین نے افواہوں پر خاموشی توڑ دی

ویسٹ انڈین کرکٹر نے کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ کی سنسنی خیز فتح میں 31 گیندوں پر تیز رفتار 58 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جس کے باعث ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: غیرقانونی بالنگ ایکشن؛ پاکستانی کھلاڑی ہی کیوں زد میں آرہے ہیں؟

گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے 2 میچوں میں صرف ایک اور جیت درکار ہے، کوئٹہ کا اگلا مقابلہ لاہور قلندرز سے کراچی میں ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں