1

ابتدائی 5 ماہ: برآمدات میں اضافہ، ملکی تجارتی خسارے اور ریمی ٹینسز میں کمی

 اسلام آباد:رواں مالی سال 2023-24ء کے پہلے 5 ماہ ملکی برآمدات 5 فیصد اضافے سے ساڑھے 12 ارب ڈالر جبکہ ملکی درآمدات 16 فیصد کمی کے ساتھ 21.3 ارب ڈالر رہیں، تجارتی خسارے میں بڑی کمی واقع ہوئی جب کہ کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ 64 فیصد کمی کے ساتھ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ خزانہ نے دسمبر 2023ء کے لیے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تا نومبر اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 10.3 فیصد کمی ہوئی اور یہ 11 ارب ڈالر رہیں۔

پانچ ماہ میں ملکی برآمدات ساڑھے بارہ ارب ڈالر رہیں جبکہ ملکی برآمدات میں پانچ فیصد اضافہ ہوا، ملکی درآمدات 21.3 ارب ڈالر رہیں جبکہ درآمدات میں سولہ فیصد کمی ہوئی اور کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں 64 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک میں 69 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جس میں 65 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ 3 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی پورٹ فولیو انویسٹمنٹ ہوئی۔

علاوہ ازیں ان پانچ ماہ کے دوران ایف بی آر کے ریونیو کلیکشن میں 29.6 فیصد اضافہ ہوا ان پانچ ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 29.2فیصد رہی ہے جب کہ اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر میں 10.3 فیصد کمی ہوئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں