1

پسنی؛ پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی میں 1755 کلو گرام چرس برآمد

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھیں۔فوٹو: ایکسپریس نیوز

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھیں۔فوٹو: ایکسپریس نیوز

پسنی:پاکستان کوسٹ گارڈزنے بلوچستان کے ضلع پسنی میں کارروائی کے دوران 1755کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی سے بھاری مقدارمیں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کے کمانڈرنے موبائل گشت پارٹیاں تشکیل دے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور دوران تلاشی پسنی کے علاقے کولانچ کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 1755 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت دو کروڑ 92 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

ڈائریکٹرجنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو بےحد سراہا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں