1

فینز کیلئے خوشخبری، ‘سالار’ اب OTT پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کی جائے گی

نئی دہلی: سپر اسٹار پرابھاس کی میگا ایکشن فلم ’سالار‘ اب نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کی جائے گی۔

پرشانت نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سالار : سیزفائر1‘ سال 2023 میں 22 دسمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی جو اب تک پوری دنیا سے 610 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

’سالار‘ نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا بزنس کرکے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے اور اس نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا، فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 جنوری کو نیٹ فلکس پر فلم ’سالار‘ کا پریمیئر ہوگا جبکہ 20 جنوری سے مداح اس فلم کو تیلگو، تامل، ملیالم اور کناڈا زبان میں نیٹ فلکس پر دیکھ سکیں گے۔

salar

واضح رہے کہ ’سالار : سیزفائر1‘ کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گرد گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگ قبضہ کرلیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پرابھاس کی میگا تھرلر فلم ‘سالار’ ریلیز، شاہ رخ خان کی ‘ ڈنکی’ خطرے میں

فلم  ’سالار‘ میں  پرابھاس کے علاوہ پرتھوی راج سوکمرن، جگپتی بابو اور شروتی ہاسن جیسے ستاروں نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

The post فینز کیلئے خوشخبری، ‘سالار’ اب OTT پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کی جائے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں