8

آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا

 اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا۔

آصف زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس حوالے سے آگاہ بھی کردیا۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری مارچ میں ملک کے  14 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

وہ اس سے قبل 2008 سے 2013 تک بھی ملک کے صدر رہ چکے ہیں۔ ان کے پچھلے دور صدارت میں 18 ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی تھی، جس کے تحت صدر کو حاصل زیادہ تر اختیارات وزیراعظم اور پارلیمان کو منتقل کر دیے گئے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں