7

فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

فیصل آباد: پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں شوہر نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر دو بیویوں، چار بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی۔

تفصٰلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد میں واقع گلشن مدینہ فیز ٹو میں ایک شخص نے دو خواتین اور چار بچوں کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق پچاس سالہ کاظم جواد نے بیگم امبرین، فضا، بیٹی یمہ، عورج، رومہ اور بیٹے موسی کو قتل کیا۔

ذرائع کے مطابق کاظم جواد گھریلو جھگڑوں سے تنگ تھا جس کے باعث اُس نے انتہائی قدم اٹھایا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں