8

پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا

سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے آج (3 مئی) 12 بج کر 50 منٹ پر بھیجا جائے گا، ڈاکٹر خرم خورشید۔ فوٹو: سپارکو

سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے آج (3 مئی) 12 بج کر 50 منٹ پر بھیجا جائے گا، ڈاکٹر خرم خورشید۔ فوٹو: سپارکو

اسلام آباد / کراچی: پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے آج (3 مئی) 12 بج کر 50 منٹ پر بھیجا جائے گا، سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچنگ ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔

اس سیٹلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیارکیا ہے۔چاند کی سطح کی تصویر بنانے کے لیے اس میں دو آپٹیکل کیمرے ہیں۔

پاکستان میں خلابازوں کو تربیت دینے اور خلا میں مشن شروع کرنے کیلئے 2019 میں چین کے ساتھ خلائی تحقیق کے معاہدے کیے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں