8

عمران خان کی رہائی کیلیے احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کا کارکنان سے لازمی شرکت کا حلف

پی ٹی آئی کے جلسے میں خاتون اے سی کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی گئی—فوٹو: اسکرین گریب

پی ٹی آئی کے جلسے میں خاتون اے سی کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی گئی—فوٹو: اسکرین گریب

 پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الہٰی نے کارکنان سے حلف لیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے ہونے والے احتجاج میں لازمی شرکت کریں گے۔

پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکنوں سے خطاب کے دوران سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا کہ پشاور میں 9 سیٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا،کل ایک تصویر نے پورے ملک کو نیلا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ لوگوں کو اس لیے ہرایا کہ آپ لوگوں میں لچک نہیں تھی لیکن بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکال کر نظام ٹھیک کرنا ہے۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ ہمیں حساب لینا ہوگا، ہم ڈی سیز، آر اوز اور چیف سیکریٹری سے حساب لیں گے، ایک باپردہ خاتون کو جیل میں ڈالنے کا حساب بھی چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یا آئین و قانون توڑ دیں یا حساب دیں، بانی پی ٹی آئی نکلے گا اور وزیراعظم بنے گا، ملک کے ہیرو کو ظلم کرکے جیل میں ڈالا گیا۔

تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ ہمیں خیبر پختونخوا کی عدالتوں پر اعتماد ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الہٰی نے کارکنوں سے حلف لیا، حلف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر احتجاج میں شرکت کے لیے لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی زمان ایڈووکیٹ نے جلسے میں خاتون اے سی ثمیرہ صبا کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور 8 فروری کے حوالے سے بات کی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں