لاہور: بشکیک سے طلبا کو لانے والی پرواز لاہور پہنچ گئی، پرواز میں 180 مسافر سوار تھے، خصوصی پروازیں کل بھی چلائی جائیں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بشکیک سے طلبا سمیت 180 مسافروں کو لے کر پرواز KA-571 لاہور ایUرپورٹ پر اتر گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خصوصی طور پر طلبا کو ریسیو کرنے کیلیے ایئرپورٹ پر موجود تھے، چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ایئرپورٹ اور دیگر اعلی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ذرائع کے مطابق بشکیک میں پھنسے طلبا اور مسافروں کو لانے کیلیے مزید پروازیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کل بھی بشکیک سے پاکستان کیلیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔
The post بشکیک سے طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.