14

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

سندھ کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا—فوٹو:فائل

سندھ کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا—فوٹو:فائل

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرمی کا مکان ہے تاہم بعد از دوپہر جھکڑ اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

موسم کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پیر کو شام چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرم اور اورکزئی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم رہنے جبکہ بعد از دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے اور مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اور جہلم میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں