10

خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال 2025-2024کا بجٹ پیش کرنے کے لیے 24 مئی کو دوپہر تین بجے اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بجٹ کی منظوری کیلیے کابینہ کا اجلاس بھی 24 مئی کو ہوگا، جس کی منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا گیا جائے۔ کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، فنانس بل اور صوبائی فنانس کمیشن کی سفارشات کی منظوری لی جائے گی۔

صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے صوبائی حکومت بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، امید ہے اپوزیشن بجٹ پر تنقید کے بجائے مثبت بات چیت کرے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں