6

وزیراعظم ایرانی صدر، وزیرخارجہ کی تعزیت کے لیے آج ایران جائیں گے

وزیراعظم وفد کے ہمراہ ایران جائیں گے:فوٹو:فائل

وزیراعظم وفد کے ہمراہ ایران جائیں گے:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی تعزیت کے لیے آج ایران جائیں گے۔

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دورہ ایران میں وزیراعظم شہباز شریف کے  ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینئر وزراء بھی ہوں گے۔ وزیر اعظم سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کریں گے۔

شہباز شریف پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی موت پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔

تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ہ پڑھائیں گے۔ ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپردخاک کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں