11

سیاسی و کور کمیٹی کے بعد مجھے باقی کسی چیز سے بھی نکالنا ہے تو نکال دیں، شیرافضل

 پشاور: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے کور کمیٹی سے نکالا اور پھر پولیٹکل کمیٹی سے نکالا، باقی کسی چیز سے نکالنا ہے تو بھی نکال لیں۔

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اور ساتھ رہوں گا، شوکاز سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا اور میں کسی کے خلاف سازش کرنا والا نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بیوروکریسی وہی پرانی ہے کیسز میں پیشرفت نہیں ہو رہی جبکہ وفاق خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔ مجھ سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج ہوئے اور روزانہ ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ روف حسن پر حملہ انتہائی شرمناک ہے، یہ ایک دھمکی ہے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے لیے جو نیوز چینل پر آکر پی ٹی آئی کی بات کرتا ہے۔ ہم پر اتنے ظلم کیے ہیں کہ اب کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستانی طلباء کو لانے کے لیے صوبائی حکومت کا اقدامات بہت اچھا ہے، صوبے کو رائیلٹی نہیں مل رہی ہے لہٰذا وفاق کو چاہیے کہ بلاامتیاز تمام صوبوں کا حق دیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں