12

کچے میں ڈاکوؤں کے چنگل سے 2 پولیس اہلکار بازیاب

گرفتار پولیس اہلکار سے تفتیش جاری ہے:فوٹو:فائل

گرفتار پولیس اہلکار سے تفتیش جاری ہے:فوٹو:فائل

شکار پور: کچے کے علاقے میں اغوا ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو بازیاب  کروا کے اغوا میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

کرلیا۔  پوليس نے کوٹ شاہو میں کچے کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو  بازیاب  کروا کے اغواء میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

ایس ایس پی شکار پور کے مطابق دو پولیس اہلکاروں محمد صدیق ملک اور امداد علی سومرو کو تھانہ خانپور کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔پولیس اہلکار عرفان جتوئی نے ڈاکوؤں سے مل کر اھلکاروں کو دھوکے سے اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

پولیس ٹیم نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا. ٹیم نے اغواء کی واردات میں ملوث پولیس اہلکار عرفان جتوئی کو بھی گرفتار کر لیا۔ پوليس اہلکار نے بڈانی جتوئی گینگ کے ساتھ ملکر اغواء کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں