اسلام آباد: سپریم کورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں میں ایک ماہ کی کمی کر دی گئی، چھٹیوں میں کمی زیر التوا مقدمات کے پیش نظر کی گئی۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز 15 جون کے بجائے 15 جولائی سے ہوگا، چھٹیوں کے دوران فوج داری مقدمات یا پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر مقرر ہونے والے مقدمات کی سماعت ہوگی۔