اسلام آباد: ملک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ 7 جون بروز جمعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں 7 جون بروز جمعہ 29 ذیقعد ہوگی اور اسی روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں 8 جون بروز ہفتہ یکم ذی الحج اور 17 جون بروز پیر عیدالاضحیٰ ہوگی۔