12

عیدالاضحیٰ پر کتنی تعطیلات ہوں گی؟ سمری وزیراعظم کو ارسال

 اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے 17 تا 19 جون عیدالاضحٰی کی تعطیلات کی تجویز دیتے ہوئے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے عید کی تعطیلات سے متعلق سمری وزیراعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کردی جس میں پیر سے لے کر بدھ تک تعطیلات کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات 17سے 19جون تک دیئے جانے کاامکان ہے، کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد عید کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں