11

عمران خان کو کوئی ڈیل آفر نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل آفر نہیں ہوئی اور وہ ملک کی خاطر تمام چیزیں معاف کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم بار بار کہہ رہے ہیں مذاکرات ہونے چاہئیے، بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کی کوئی آفر نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی ملک کو آگے لے جانے کے لیے اپنے ساتھ ہونے والی تمام زیادتیاں معاف کرنے کو تیار ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا تھا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات ہوئی ہے، ان کی تجویز پر قانونی چارہ جوئی کرنے جا رہے ہیں، عمران خان کے بیٹوں سے ان کی بات نہیں کرائی جاتی، ہر دوسرے ہفتے ان کی بچوں سے بات کرائی جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چین کے دورے کے باوجود پاکستان کو کچھ نہیں ملا، حکومت اپنے اخراجات پورے کرنے میں ناکام ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ سے گزارش ہے بانی پی ٹی آئی کیخلاف جتنے بھی مقدمات ہیں انہیں جلد سے جلد سنا جائے، ہم بار ہا کہہ رہے ہیں مذاکرات آگے بڑھنا چاہیئے اور اس پر ہم سب کو توجہ دینا ہوگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں