9

کینیڈا کیخلاف فتح؛ شعیب ملک، شہزاد کا بھی ردعمل سامنے آگیا

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری گروپ میچ 16 جون کو کھیلے گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)ٌ

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری گروپ میچ 16 جون کو کھیلے گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)ٌ

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد اور سابق کپتان شعیب ملک نے کینیڈا کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے احمد شہزاد نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اگر پاکستان ہدف کا تعاقب 14ویں اوور کے اندر کر لیتا تو ان کا نیٹ رن ریٹ امریکہ سے زیادہ ہوتا، بھارت کیخلاف میچ میں بھی اسی مزاج کی ضرورت تھی۔

مقامی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے رن ریٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جیت کیساتھ کم ازکم ٹریک واپس آگئے ہیں، جس طرح آپ نے میچ 17.3 اوورز میں ختم کیا، آپ اسے کم از کم 14-15 اوورز میں ختم کر سکتے تھے۔

مزید پڑھیں: رمیز کے پروگرام پر میں بمراہ کا مذاق! پھر وکٹ بھی وہیں گنوائی، ویڈیو وائرل

ہمیں محمد عامر کو کریڈٹ دینا چاہیے جس نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا، تیسرا اوور عامر سے کروانا بابراعظم کا صحیح فیصلہ تھا! عامر کو ردھم میں دیکھ کر اچھا لگا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ رضوان نے ایک اور نا پسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 16 جون کو آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں