10

لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ‏لاہور ہائی کورٹ کے 8 الیکشن ٹریبونلز کے معاملے میں ‏الیکشن کمیشن نے لاہور ہائ یکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی جس میں ‏الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ‏لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کے برخلاف ہے، ‏الیکشن ٹربیونل کی تشکیل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، ‏ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی، ‏سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور ‏اپیل کو کل سماعت کیلئے مقرر کرے۔

واضح رہے کہ ‏لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ دیا تھا، ‏لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے گزشتہ روز 8 ٹریبونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کیے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں