10

پنجاب حکومت کا 100 یونٹ والے صارفین کو مفت سولر سسٹم لگا کر دینے کا فیصلہ

 لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر سسٹم کے فروغ اور اقدامات کیلیے بھی خصوصی رقم مختص کی ہے۔

صوبائی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ مجبتی شجاع الرحمان نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم لگا کر دینے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اور اپنا گھر پروگرام کے ذریعے ہر غریب کو گھر فراہم کیا جائے گا جبکہ پانچ مرلے کے گھر کی تعمیر کے لیے حکومت شہریوں کو قرض بھی فراہم کرے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں